Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: 52کلو منشیات ضبط، بین الاقوامی گروہ گرفتار

دبئی: دبئی پولیس نے بین الاقوامی گروہ کے قبضے سے مجموعی طور پر52کلو منشیات ضبط کرلی۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ المری نے منشیات ضبط کرنے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہے اہلکاروں کی مستعدی نے ملک میں 52کلو ہیروئن، کوکین اور حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ یہ منشیات 3مختلف کارروائیوں میں ضبط ہوئی ہے۔ اسمگلروں کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے ہے جو ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں پولیس نے ایک لانچ پکڑی تھی جس میں کچھ ایشیائی سوار تھے۔ وہ اپنے ملک سے لانچ کے ذریعہ دبئی پہنچے ۔ ان کے قبضے سے 24حشیش ضبط ہوئی۔ دوسری کارروائی میں گرفتار شدگان کا تعلق جنوبی امریکہ، ایشیا اور افریقہ سے ہے۔ یہ لوگ دبئی میں سامان کی درآمد اور برآمد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات اسمگل کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے 13کلو کوکین پکڑی گئی ہے۔تیسری کارروائی میں 14کلو ہیروئن پکڑی گئی۔ اس گروہ کے افراد کا تعلق ایشیاسے ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک خلیجی شہری بھی شامل تھا۔
 

شیئر: