Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میہل چوکسی نے خود کوبے قصوربتایا،وڈیو وائرل

نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) میں 14 ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کے ملزم اور گیتانجلی جیمس کے پرموٹر میہل چوکسی نے ویڈیو کے ذریعہ اپنی صفائی پیش کی۔ وڈیو میں میہل نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔ملک سے مفرور میہل چوکسی نے انٹگوا سے جاری وڈیو میں کہا کہ میری جائداد غلط طریقے سے ضبط کی گئی ہے اوربلا وجہ میرا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 16 فروری کو مجھے ایک ای میل ملا جس میں کہا گیا کہ ہندوستان کو خطرے کی وجہ سے میرا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ میہل چوکسی نے کہا کہ اس کے بعد 28 فروری کو انھوں نے پاسپورٹ آفس کو ای میل کیا جس میں لکھا کہ پاسپورٹ کی منسوخی کا فیصلہ واپس لیا جائے لیکن ابھی تک پاسپورٹ آفس کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔اس سے قبل چوکسی نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان نہیں آ سکتے کیونکہ یہاں جس طرح سے موب لنچنگ کا ماحول ہے، اس کی وجہ سے انھیں جان کا خطرہ۔واضح ہو کہ سی بی آئی نے چوکسی کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ تقریباً 14 ہزار کروڑ کے پی این بی گھوٹالے میں نیرو مودی اور ان کے ماما میہل چوکسی اہم ملزم ہیں۔ نیرو مودی اور میہل چوکسی دونوں مفرور ہیں۔ نیرو کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کر دیا جبکہ میہل کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -انتخابی کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو بھیجا نوٹس

شیئر: