Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہاراورمغربی بنگال میں زلز لہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

نئی دہلی۔۔۔۔بہار،مغربی بنگال اور آسام کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکار ڈ کی گئی۔ زلزلہ 25سے 30سیکنڈ تک جاری رہا۔مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ، سلی گوڑی، کولکتہ ، مالدا اور علی پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بہار کے سیمانچل علاقے کشن گن،پٹنہ ،پورنیہ، بھاگلپور ، مونگیر ، کٹیہار ، ارریااور کولکتہ میں30سیکنڈتک جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف کے عالم میں مکانات سے نکل کر کھلے میدان کی طرف بھاگنے لگے۔آسام ، ناگا لینڈ ، اروناچل پردیش ، منی پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلہ پیما ادارے کے ڈائریکٹر ونیت گہلوت نے بتایا کہ زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً12کلومیٹر نیچے آیا تھا۔زلزلے کا مرکزآسام کا سپت گرام علاقہ بتایا جارہا ہے۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دریائے گنگا میں ڈوب کر4لڑکیاں ہلاک

شیئر: