Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کا تعزیتی اجلاس

  • محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
محترمہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر میاں محمد ارشد ، محمدزبیرشرفی اورمحمد عرفان ناگرہ نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا۔ لیبر ہاوس جلیب الشیوخ کویت میں بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر کے بعد ہنگامی تعزیتی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ کویت کے صدر میاں محمد ارشد نے کی، نظامت سہیل انجم بٹ نے کی۔ اس موقع پر چوہدری ثاقب حسنین گل نے کہا بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر اایسا محسوس ہوا جیسے میری حقیقی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک بہادر خاتون تھیں۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
محمدزبیرشرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ اوورسیز کویت نے کہا آج ہمارے رنج وغم کا دن ہے، بہن بیگم کلثوم نواز کی وفات ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ پرویز مشرف کے دور میں مشرف حکومت کے خلاف بیگم کلثوم نواز کا ریلیوں کے ساتھ کامیاب احتجاج اور پارٹی کو متحد رکھنا بہترین کارناموں میں شامل ہے۔ رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری بہن بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے آمین۔ اس موقع پر محمد عرفان ناگرہ چیف آرگنائزر گلف نے کہا بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک عظیم نقصان ہے، ان کی جمہوریت کے لیے خدمات ایک ناقابل فراموش ہیں، آج پاکستان "مادر جمہوریت " سے محروم ہو گیا ہے۔
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
میاں محمد ارشد صدرپی ایم ایل ن کویت نے کہا بیگم کلثوم نواز کو اللہ تعالی جنت الفردوس جگہ عطا فرمائے۔ ان کی کم ہمیشہ محسوس ھوتی رہے گی۔ وہ ایک با کردار بہادر رہنما تھیں۔
 
 

شیئر: