Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی یمنی علاقے میں وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے امداد

یہ امداد ایمرجنسی ’کولرا رسپانس پروجیکٹ‘ کے تحت فراہم کی گئی ہے (فوٹو: شاہ سلمان مرکز)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے حضر موت میں یمنی وزارت صحت کے دفتر کو طبی سامان فراہم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحت مراکز کی تیاری کو بڑھانا اور ہیضے کے کیسز سے فوری طور پر نمنٹے کےلیے صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ امداد یمن میں ایمرجنسی ’کولرا رسپانس پروجیکٹ‘ کے حصے کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔
حضر موت کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مملکت کی جانب سے فوری انسانی امداد کو سراہا اور کہا کہ ’اس سے ہیضے کی وبا پر قابو پانے اور ٹارگیٹڈ ایریاز میں اس کے پھیلاو کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔‘
انہوں نے کہا’ یہ مدد صرف طبی سامان کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ صحت مراکز کی آپریشنل تیاری کو بڑھانے کے لیے ایک مربوط پیکیج ہے۔‘
یہ منصوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے لیے ہے۔ اس کا مقصد احتیاطی اقدامات کے ذریعے انفیکشن کی شرح کو کم کرنا اور ہیضے کے پھیلاو کو روکنا ہے۔
عدن اور حضر موت سمیت متعدد گورنریٹس کے ایئرپورٹ اور بری پورٹ پر مسافروں کی سکریننگ اور نگرانی کے لیے خصوصی طبی ٹیموں کی تعیناتی سے 1.152 ملین افراد کو فائدہ پہنچا۔

 

شیئر: