Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیا: کرنٹ لگنے سے2 مزدوروں کی موت

بلیا۔۔۔۔اتر پردیش میں ضلع بلیا کے فیفنا علاقہ میں ایک مکان کی تعمیرکے دوران2مزدوروں کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اراضی پر معافی گاؤں کے راجمستری منا گوڑ اور دھنو گاؤں کے مزدور رام جی تعمیری کام میں مصروف تھے ۔اسی دوران مکان کے اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تارسے تعمیر میں استعمال کئے جانے والی لوہے کی سلاخ ٹکرا گئی جس سے دونوں کرنٹ کی زد میں آگئے اورزو ردار جھٹکے کے ساتھ مکان کے نیچے گڑھے میں گر گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں باہر نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قراردیدیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -وزیر اعظم مودی پرحملے کا خطرہ،سیکیورٹی انتظامات سخت

شیئر: