Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑگاؤں کی مسجد سیل کرنے پر مسلمانوں کا احتجاج

گرو گرام۔۔۔۔گڑ گاؤں میونسپل کارپوریشن (ایم سی جی) کی طرف سے  شیتلا کالونی میں واقع مسجد سیل کرنے واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعدادنے مسجدکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور ضلع انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ایم سی جی کے اہلکار نے بتایا کہ نئی مسجد فضائیہ کے اسلحہ اور گولہ بارود ڈپو سے تقریباً300میٹر کے فاصلے پر تعمیر کی گئی ہے جہاں تعمیر منع ہے ۔ میونسپلٹی نے 300میٹر کے دائرے میں آنے والی دیگر 11عمارتوں کو بھی سیل کردیا ہے۔ مسلم ایکتا منچ کے صدر حاجی شہزاد خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایم سی جی نے جان بوجھ کر مشتعل کرنے والا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی معاون ایم جی سی کے ارادے کو سمجھتے ہیں ۔ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے ہیں ۔میونسپلٹی کے اس اقدام کے خلاف خاموش مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ایم سی جی کے ترجمان نے واضح کیا کہ مدینہ مسجد علاقے میں 4سال قبل تعمیر کی گئی ہے جبکہ ایم سی جی نے دعویٰ کیا کہ یہ تعمیر نئی ہے جو قانون کیخلاف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بلیا: کرنٹ لگنے سے2 مزدوروں کی موت

شیئر: