Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی محافظوں نے بروقت مدد کر کے اماراتیوں کو بچا لیا

    ریاض - - -  الشرقیہ کے بطحاء سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے متحدہ عرب امارات کے 2باشندوں کو ہلاک ہونے سے بچا لیا۔ دونوں کی گاڑی خراب ہو گئی تھی۔ ریاض میں اماراتی سفارتخانہ نے سرحدی محافظوں سے رابطہ کر کے ان کی مدد کی درخواست کی تھی۔ اماراتی شہری الشیبہ بطحاء شاہراہ سے سفر کر رہے تھے۔ بروقت مدد مل جانے کے باعث دونو ںکسی بھی آفت سے محفوظ رہے۔ سرحدی محافظوں نے اپیل کی ہے کہ جو سعودی یا غیر ملکی بری راستے سے سفر کے دوران کسی مشکل میں پڑ جائے پہلی فرصت میں 994پر رابطہ کر کے مدد طلب کر لے۔
مزید پڑھیں:- - - - -امسال مدینہ منورہ ، امارات ، ترکی اور کویت کو 91ہزار ٹن کھجوریں برآمد کریگا

شیئر: