Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس کینسر کے 18 ملین کیسز سامنے آ سکتے ہیں

لندن ۔۔۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امسال عالمی سطح پر کینسر کے18 ملین نئے کیسز سامنے آئیں گے اور اس مہلک بیماری کے سبب 9 ملین اموات ہوں گی۔ کینسر پر ریسرچ کی عالمی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کینسر کے مریضوں میں ہلاکتوں کا سب سے زیادہ سبب پھیپھڑوں کا سرطان ہے جبکہ دوسرے نمبر پر خواتین میں بریسٹ کینسر دنیا بھر میں جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کینسر کے حوالے سے یہ اعداد و شمار185 ممالک سے جمع کیے گئے ہیں۔

شیئر: