Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالعلوم دیوبند :طلبہ کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی

دیوبند۔۔۔۔مشہور اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبندنے اپنے طلبہ پر اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے طلبہ کو وارننگ دی کہ اگر ان کے پاس اسمارٹ فون پایا گیا توادارے سے انکا اخراج کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اسمارٹ فون گھر میں رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی طالب علم ادارے میں اس کا استعمال کرتے ہوئے نظرآیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مفتی قاسم نے کہا کہ اسمارٹ فون سے پڑھائی میں خلل پیدا ہوتا ہے جس سے تعلیمی معیار متاثر ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -گڑگاؤں کی مسجد سیل کرنے پر مسلمانوں کا احتجاج

شیئر: