Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مذاکرات میں امریکہ کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے

شنگھائی۔۔۔ چینی میڈیا نے کہا ہے کہ چین تجارتی مذاکرات میں امریکی مطالبات کے سامنے ہر گز ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ اگرچہ بیجنگ اپنا موقف مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے تاہم ملکی معیشت میں سست روی اور سٹاک مارکیٹ کا حجم گرنے کے خدشات کے باوجود امریکی مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے ۔خواہ تجارتی جنگ طویل ہو جائے چین اپنی معیشت کو استحکام دے سکتا ہے رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے چینی درآمدات پر نئی پابندیاں عائد کر بھی دے تو چین اپنے مفادات کے مطابق امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا ۔

شیئر: