Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیلٹر ہوم میں زیادتی او رقتل، سابق فوجی گرفتار

بھوپال .... بھوپال میں ایک نجی شیلٹر ہوم کے مالک 70سالہ سابق فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیلٹر ہوم میں رہنے والے 3لڑکو ںاور 2لڑکیوں نے اس کے خلاف ایف آئی آرد رج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم برسوں سے انکا جسمانی استحصال کررہا ہے جبکہ اسکے3ساتھی اسی تشدد کی بناءپر موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔اس شیلٹر ہوم کا سرکاری محکمے میں اندراج 1995ءمیں ہوا تھا اور یہاں 42لڑکے اور 58لڑکیاں 2003ءسے رہائش پذیر ہیں۔ اسے باقاعدہ سرکاری فنڈ بھی ملتا ہے۔ یہاں کل وقتی وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے 4اساتذہ کو نگرانی پر رکھا گیا لیکن بعد میں اسے ہٹادیا گیا۔ سماجی انصاف کے محکمے سے بھی ان لڑکوں نے شکایت کی۔ محکمے کے ڈائریکٹر کرشن موہن تیواری نے کہا کہ سماعت اور گویائی سے محروم چند طلباءاپنے مترجم کیساتھ آئے اور انہوں نے ہمیں ایک خط دیا جس میں ہاسٹل کے مالک کے خلاف جسمانی تشدد اور زیادتی کی شکایت کی گئی تھی۔ ہم نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ 
 

شیئر: