Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل جونیئر ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی ملتوی

 
  لاہور: پاکستان ہاکی فیدریشن نے 26 ستمبر سے شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے نومبر میں اس ایونٹ کی دوبارہ میزبانی کی درخواست کردی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کی کوششوں سے 14سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو 6 ملکی جونیئر ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپی تھی، جس کیلئے 22 ستمبر سے ایونٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جونیئر سطح کے اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش، قازقستان،عمان ، افغانستان اور قطر کی ٹیموں نے پاکستان آکر میچز کھیلنا تھے۔پی ایچ ایف کی درخواست پر پہلے راولپنڈی سے مقام تبدیل کرکے لاہور کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 3 غیر ملکی ٹیموں نے آنے سے معذرت کی، جس پر ایف آئی ایچ نے 3ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے 26 ستمبر کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ بعدازاں ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوسری 3ٹیموں نے بھی فنڈز کی کمی اورمصروفیات کو جواز بناکر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی معذرت کے ساتھ ہاکی اوپن سیریز نہ ہو نے میں پی ایچ ایف حکام کی اپنی کوتاہی بھی شامل ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے 10 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جس میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل کئے گئے تھے جو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوبروقت اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں تساہل سے کام لیتے رہے جس پر ہاکی کی عالمی باڈی نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ایف کو معاملات بہتر بنانے پر زور دیاتھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: