Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان مانی اے سی سی کی مضبوطی کے خواہاں

 
  کراچی:احسان مانی ایشین کرکٹ کونسل کو دوبارہ مضبوط ادارہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ وہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب دبئی روانہ ہوں گے۔20تاریخ کو وہاں کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔یہ پوسٹ اب مزید کچھ عرصے ہی پاکستان کے پاس ہے، اس کے بعد بنگلہ دیش کی باری آ جائے گی۔ احسان مانی ماضی میں ایشین بلاک کے زبردست حامی رہے اور اب ایک بار پھر وہ ایسا چاہتے ہیں، چیئرمین کو ایسا لگتا ہے کہ ہند نے اے سی سی کو کمزور بنا دیا حالانکہ اسے طاقتور ادارہ ہونا چاہیے تھا۔ ان کی کوشش ہوگی کہ اسے دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا جائے،کونسل کا سالانہ اجلاس آئندہ ماہ ہونا ہے۔ احسان مانی چاہتے ہیں کہ اس کی میزبانی پاکستان ہی کرے تاکہ ایشیائی ممالک کو ملک کی بہتر سیکیورٹی صورتحال کا بھی یقین دلایا جا سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: