Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں بارش اورسیلاب سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر

گوہاٹی۔۔۔۔۔اروناچل پردیش میں لگاتار بار ش کے باعث دریائے برہم پتر اور اس کی معاون ندیوں میں طغیانی سے آسام کے کم سے کم 6اضلاع میں سیلاب آگیا جس سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ریاست آسام کے محکمہ امداد ور راحت رسانی کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھوما جی ، لکھیم پور ، وشوناتھ، بار پیٹا، ماجولی اور ڈبرو گڑھ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں تاہم سیلاب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔دریاکے کنارے نشیبی علاقوں میں آبادلوگوں کو امدادی ٹیموں نے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔ علاقے میں سیلاب کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور جھارکنڈ میں تیز ہوائیں چلیں گی ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، ناگالینڈ ، میزورم ، تری پورہ ، مغربی بنگال ، اتر پر دیش ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان ، کونکن ، گوا ، ودربھ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں شدید بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریلوے امتحان کے امیدواروں کیلئے خصوصی ٹرین کا اہتمام

شیئر: