Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاسٹل کا کھانا کھانے سے 70بچے بیمار

چھتیس گڑھ۔۔۔۔اجمیر جیل کے قریب واقع نصیر آباد کے اسکول ہاسٹل میں مقیم تقریباً70بچے زہر خورانی کا شکار ہوگئے۔ بچوں کی حالت بگڑنے پر فوراًنصیرآباد کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم مکیش چودھری اور سٹی تھانہ پولیس موقع پر پہنچے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق نصیرآباد کے اتر خانہ محلے میں واقع گرجر دھرم شالا میں قائم دی کانونٹ اسکول کے ہاسٹل میں رہنے والے بچے رات کا کھانے کھانے کے بعد الٹی ، دست اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت میں مبتلا ہوگئے۔بچوں کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کرہاسٹل انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور گھبراہٹ کے عالم میں تمام بچوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ بچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع علاقے میں پھیلتے ہی کہرام مچ گیا۔ اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ زہرخورانی کے شکار بچوں نے بتایا کہ انہوں نے روٹی اور آلوپالک کی سبزی کھائی تھی، اس کے بعد سے انہیں الٹی، دست اور پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ نے  لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام میں بارش اورسیلاب سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر

شیئر: