Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الف انٹرنیشنل اسکول ریاض کا کیرلہ سیلاب زدگان کیلئے عطیہ

ریاض..... الف انٹرنیشنل اسکول ریاض کے طالب علموں نے کیرلہ کے سیلاب زدگان کیلئے قائم چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (CMDRF) میں اپنا کرداراد اکیا۔ کیرلہ اس وقت بدترین سیلاب کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 19512کروڑ کا نقصان اب تک ہوچکا۔ ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اسکول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لقمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شناخت کی حفاطت کیلئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ خود کو بھلا کر دوسرو ںکی مدد کی جائے۔ اسکول کی انتظامیہ نے خود اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت کیرلہ کے متاثرین کی مددکیلئے فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسکول کے طلباءاور اساتذ ہ نے مشکل وقت میں کیرلہ متاثرین کا ساتھ دیا او ر دل کھول کر انکی مدد کی۔ الف اسکول ہمیشہ متاثرین کی مدد کیلئے عمدہ مثال پیش کرتا رہا ہے۔ الف اسکول کی وائس پرنسپل ڈاکٹر دیسما جیکب، عبید ایڈوانا، شہاب کٹوکاڈ بھی تقریب میں شریک تھے۔ ہیڈ گرل ایتا احمد نے شرکاءکا خیر مقدم کیا۔

شیئر: