Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی صبح کا آغاز ناشتے سے کریں

ہمارے ہاں بہت سی خواتین ڈائٹنگ کے نام پر غذائی قلت کا شکارہو جاتی ہیں .   اپنی غذا میں سے ناشتے کا  حصہ ختم کر کے  بلڈ پریشر ، بالوں اور اسکن کے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے .  جب ڈائٹنگ  کا جنون  ہوتا ہے تو غذائی بے احتیاطی بھی اپنےعروج پر ہوتی ہے .  اپنی  صبح کاآغاز ناشتے سے کریں یہ ایک صحت مند روایت ہے .  رات بھرجسم جو توانائی  استعمال کرتا ہے  اسے صبح ناشتے کی صورت میں حاصل  کرنا ضروری ہے .  چونکہ دن لے آغاز پر بہت سارے کام کرنا ہوتے ہیں  ، ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوتی ہیں  تو اس سلسلے میں جسم میں چستی تبھی آتی ہے جب  جسم کی مطلوبہ ضروریات پوری کی جائیں  اورصحت مندانہ  رجحان یہ ہے کہ ناشتہ ضرور کیا جائے .   ناشتے سے مراد ہر گز  یہ نہیں کہ پراٹھے   ، پوری  ، حلوہ ، پائے ، روغنی نان  یا اسی طرح کی بھاری بھرکم چیزوں سے ناشتہ ہو   بلکہ سادہ اور ہلکی  غذا سے ناشتہ کریں .  ناشتہ نہ کرنے والے  ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے  میں زیادہ موٹے ہوتے ہیں .  انکا جسم سٹارویشن موڈ پر چلا جاتا ہے .  یوں انکا جسم زہریلی چکنائیوں کو بھی جذب کرنے لگتا ہے .  اس لیے ضروری ہے کہ  جسم کو مسلسل اور صحت مند غذائیں دی جائیں  تاکہ آپکا جسم زہریلی چکنائیوں  کو جمع نہ کرے . 
 

شیئر: