Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی حفاظت میں گھریلو ٹوٹکے آپکےمددگار

گھریلو ٹوٹکوں کی بات ہو اور لہسن کا ذکر نہ آئے یہ ہو نہیں سکتا .  لہسن میں امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو  بالوں کی نشونما اور خاص طور پر انکی جڑوں کومضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں .  ایک انڈین جریدے میں شائع ہونےوالی تحقیق کے مطابق  اگر لہسن کو بالوں کی جڑوں میں لگایا جائے  تو بال گرنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں  اور اس جگہ پر نئے بال بھی  اگ آتے ہیں . زیتون یا ناریل کا تیل ایک چمچ لے کر اس میں دواونس لہسن کا پاؤڈر شامل کر کے 30 سیکنڈ کے لیے اوون میں گرم کریں اور اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں بیس منٹ کےلئے لگا رہنے دیں اور پھر سر دھولیں ۔ 
 صرف لہسن ہی نہیں پیاز بھی بالوں کے لیے بہترین خصوصیات کا حامل ہے ۔ دو عدد پیاز چھیل کر کاٹ لیں ایک لیٹر سرکے میں شامل کر دیں ۔ ایک ہفتے تک اسے سائے میں پڑا رہنے دیں ۔ ہفتے بعد پیاز نکال کر سرکے کو محفوظ کرلیں اور دس دن تک لگاتار رات میں اس سرکے کو سر کی جلد میں لگا کر سو جائیں اور صبح سر دھولیں ۔ دس دن کے بعد اس عمل کو ہفتے میں ایک بار دہرائیں ۔ بال گھنے اور مضبوط ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

شیئر: