Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل قیمتوں کے سلسلے میں امیت شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں،چدمبرم

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینیئررہنما پی چدمبرم نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، کالا دھن اور جی ایس ٹی جیسے موضوع پر ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ نوٹ بندی سے کالا دھن ختم ہو گیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ ملک میں موجود کالا دھن جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بی جے پی اور حکومت کے بیانات متضاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ تیل کے نرخ میں کوئی کمی نہیں ہوگی لیکن بی جے پی صدر امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت جلد ہی پٹرول و ڈیز ل کی قیمتوںپر قابو پالے گی۔ ایسے میں بی جے پی کو ایک خام تیل کا ذریعہ ڈھونڈنا چاہئے جو تیل سپلائی کر سکے۔ قبل ازیںچدمبرم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے روپے کی قدر میں کمی پر کنٹرول اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ (سی اے ڈی) کو بڑھنے سے روکنے کے لئے جو 5 اقدامات کئے ہیں وہ انتہائی تاخیر سے کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -علی گڑھ: مندر کے پجاری سمیت2افراد کا قتل، علاقہ میں سنسنی

شیئر: