Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائدادوں کے نرخوں میں 30فیصد کمی

جدہ...وزارت انصاف نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر منقولہ جائدادوں کے سودوں اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔1438ھ کے مقابلے میں 1439ھ میں 31.1ارب ریال کے سودے ہوئے ہیں۔ یہ 15 فیصد کم ہیں۔ مسلسل چوتھے بر س غیر منقولہ جائدادوں کے سودوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔ 1438ھ کے دوران 172.01ارب ریال کے سودے ہوئے تھے۔ رہائشی اور تجارتی املاک کے سودوں میں 42 تا 63فیصد کمی واقع ہونے کے باوجود ان کے نرخوں میں 30فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
 

شیئر: