Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ پاکستان قطر میں شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت

"  ہمیں پیار ہے پاکستان سے "  کے عنوان سے رنگا رنگ تقریب ، عسکری وردیوں میں ملبوس  طلباء کے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ،جنگ 65 کے حوالے سے دستاویزی فلم پیش کی گئی
 
رپورٹ:ولید گل ۔ قطر
    دوحہ آپو ورلڈ قطر نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘ کی مناسبت سے قومی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سفارتخانہ پاکستان قطر کے آڈیٹوریم میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کا آغاز حافظ عمر دانیال نے کلام الہٰی سے اور شرکائے تقریب نے پاکستانی قومی ترانے سے کیا۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری آپو ورلڈ قطر فرقان احمد پراچہ  نے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ پُروقار تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈیفنس اتاشی عرفان تاج مہمانِ خصوصی اور مہمانان اعزازی ڈاکٹر شوکت چاندننااور آپو ورلڈ کے مرکزی چیئرمین زاہد شیخ تھے۔مقامی گلوکار جمشید شہزاد باجوہ اور تنویر خان گروپ نے   ملی نغمے پیش کرکے ہال میں موجود سامعین کے دل موہ لئے۔ آپو ورلڈ قطر کے صدر امین موتی والا نے اپنے دوستوں کے ہمراہ رقص کرتے ہو ئے مزید جوش و جذبہ پیدا کر تے رہے۔ تقریب میں اسکول کے  ننھے منے بچوں نے پر کشش ملبوسات اور عسکری یونیفارمز میںخوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ جب ایک بچے نے’’ میرے بابا‘‘ کا ٹیبلو پیش کیاتو اس وقت ہال میں جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
     آپو ورلڈ کے صدر امین موتی والا اور نائب صدر افتخار الدین چوہدری نے ٹیبلوز پیش کرنے والے بچوں میں مختلف تحائف پیش کئے  جبکہ حسن لاشاری نے 1965 ء کی جنگ سے متعلق پاکستان کی عسکری قیادت کی کامیابیوں اور شہادتوں پر مبنی ڈاکومینٹری فلم پروجیکٹر پر دکھائی۔پورا ہال پاک آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ بار کے نعروں سے گونجتارہا۔ مہمان ِخصوصی کموڈور عرفان تاج ،مہمانان اعزازی ڈاکٹر شوکت چاندننا اور چیئرمین آپو ورلڈ زاہد شیخ سمیت آپو ورلڈ کے صدر امین موتی والا نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور پاک آرمی کے شہداء اور انکے لواحقین کو زبردست الفاظوں میں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف قطر کے صدر عبدالقہارو دیگر عہدیدران، مقامی اسکولز کے پرنسپل  ، اساتذۂ کرام،   پاک آرمی اور اور پاک نیوی کے اعلیٰ افسران ، ڈاکٹرز، قطر و پاکستان بزنس کمیونٹی کے لیڈرز ،آپو ورلڈ قطر کی عہدیدران و ممبران،مقامی صحافی اور خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔حسب روایت مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج کو آپو ورلڈ کیجانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ بعد ازاں عرفان تاج نے تقریب کے شرکاء کیساتھ 12 کلو وزنی کیک کاٹا۔
 
 

شیئر: