Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پی ایم ایل این کی جانب سے کلثوم نواز کیلئے تعزیتی ریفرنس

جمہوریت کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا ، مقررین
محمد عرفان شفیق
    کویت : پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت، لیبر ونگ اور یوتھ ونگ کویت کی جانب مادر جمہورت کلثوم نواز کے بلنددرجات کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران و کارکنان، کویت میں سماجی تنظیموں کے صدور کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کویت کے قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا ان کی رحلت ہم سب کیلئے باعث رنج و الم ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکی رحلت سے ہر دل غمگین ہے۔ دکھ کے ان لمحات میں ہم شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کلثوم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی اور پارٹی کا شیرازہ بکھرنے نہیں دیا۔ مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنی قائد کیلئے غمگین ہے۔ رب تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر متوفیہ  کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -سیدات الریاض کی جانب سے خواتین کی عید ملن تقریب

شیئر: