Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرہ دون:بورڈنگ اسکول میں طالبہ سے زیادتی،9گرفتار

دہرہ دون۔۔۔۔اترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دون کے ایک بورڈنگ اسکول میں دسویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ۔ گزشتہ دنوں ہونیوالے اس واقعہ میں پولیس نے اسکول کے ڈائریکٹر، پرنسپل ، وائس پرنسپل اور 4دیگر ملزمان سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسکول انتظامیہ نے واقعہ کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہونے دیا ۔ ایس ایس پی تک اطلاع پہنچنے پر کارروائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا الزام اسکول کے بعض سینیئر طلبہ پر عائد کیا گیا۔طالبہ کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے 4طلبہ کے نام بتائے جنہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اسے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی اور طالبہ کا علاج ومعالجہ کرانے کی کوشش شروع کردی۔ایس ایس پی نیویدیتا ککریتی نے فوراً ایس او نریش سنگھ راٹھور کو تحقیقات کا حکم دیا۔ اس کے بعد انہوں نے بہبود اطفال کمیٹی کے ارکان اور ایس ڈی ایم وکاس نگر کو اس کی اطلاع دی۔ ایس او نے پولیس دستے کے ساتھ اسکول پہنچ کرواقعہ کے بارے میں معلومات کی۔طالبہ کی میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے دوران واقعہ کی حقیقت سامنے آنے پر 9افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی معیشت مضبوط ہے، ارون جیٹلی

شیئر: