Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس ایس میکس‎

ایپل کمپنی کی جانب سے اب تک کے آئی فونز میں سب سے بڑے ڈسپلے کا حامل فون ایس ایکس میکس متعارف کرا دیا گیا ہے۔فون میں 6.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ڈسپلے میں نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوچ میں فیس آئی ڈی کے لئے فرنٹ کیمرہ اور ڈیپتھ سنسنگ فیچر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دیگر آئی فونز کی طرح یہ فون بھی واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ ہے۔ اس فون میں کمپنی نے نئی 12 بایونک چپ استعمال کی ہے جو کہ ایپل کے دعوے کے مطابق مارکیٹ کی پہلی 7 نینومیٹر چپ ہے۔ یہ فون پرفارمنس کے لحاظ سے گذشتہ ماڈل سے 30 فیصد زیادہ تیز ہے۔ فون کی سی پی یو میں سکس کورز ہیں جن میں دو پرفارمنس کورز جبکہ چار افیشنسی کورز شامل ہیں۔ اس میں موجود چپ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے۔فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری آئی فون ایکس کی نسبت ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1099 ڈالر ، 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1249 ڈالر اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1449 ڈالر ہے۔ آئی فون ایکس ایس میکس کو سنہرے ، گرے اور سلور رنگ میں پیش کیا۔ اس فون کو 14ستمبر سے پری آرڈر کے لیے پیش ک دیا گیا ہے اور اس کی شپنگ 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: