Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ 5انٹرنیشنل کرکٹر کا آخری ایشیا کپ

 
  دبئی: شعیب ملک ، مہندر سنگھ دھونی ، مشرفی مرتضیٰ، لیستھ ملنگا اور دنیش کارتھک 5ایسے ایشین کرکٹرز ہیں جن کی شہرت کرکٹ کی دنیا میں عروج پر رہی۔ یہ تمام کرکٹرزایشیا کپ میں اپنی کارکردگی دکھانے کے بعد رخصتی کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔پاکستان کے شعیب ملک کے کیریئر کا یہ آخری ایشیا کپ ہوسکتا ہے،1999 میں ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر شعیب ملک7 ہزار کے قریب رنز اور 156 ون ڈے وکٹیںلے چکے ہیں۔36 سالہ شعیب ملک ورلڈ کپ 2019ء کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہند،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی قیادت میں بنگلہ دیش کو سیریز جتوانے والے فاسٹ بولر آل راونڈر مشرفی مرتضیٰ بھی کیریئر کے آخری مراحل میں ہیں۔ فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے مشرفی خود کوپہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تک محدود کر چکے ہیں ،انکی قیادت میں ورلڈ کپ 2019ء میں بنگلہ دیش نے تاریخی سیمی فائنل کھیلا تھا۔34 سالہ مشرفی بھی ورلڈ کپ 2019ء کے بعد کرکٹ میدانوں سے رخصتی کے خواہشمند ہیں۔ہند کیلئے 2004ء میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر دینش کارتھک کا بھی یہ آخری ایشیاکپ ہوسکتا ہے۔ سری لنکا کے لیستھ ملنگا گزشتہ روز ایشیا کپ کا آخری میچ کھیل چکے ہیں اورلنکن کرکٹ حکام ورلڈ کپ 2019ء میں ان کی شرکت کے حوالے سے بھی پر امید نہیں ۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ایشیا کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں۔ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو ہر مشکل حالات سے نکالنے والے دھونی کا بھی یہ آخری ایونٹ ہوگا۔2014 سے صرف محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے والے37 سالہ دھونی ورلڈ کپ 2019 ءکے بعد ریٹائر ہوسکتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: