Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے ساحل پر 15میٹر طویل محدب مردہ مچھلی

ریاض .... وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا ہے کہ عسیر ریجن کی القحمہ تحصیل کے ساحل پر محدب مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ القحمہ میں مچھلیوں کی افزائش کے ادارے کے ڈائریکٹر علی حمضی نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سرحدی محافظوں نے القحمہ تحصیل کے ساحل پر ایک مردہ سمندری جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ یہ ماہی گیروں کی بندرگاہ سے 5کلو میٹر سمندر کے اندر نظر آرہی تھی۔ حمضی نے بتایا کہ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ محدب قسم کی مچھلی ہے ۔ یہ سمندر کے دیو ہیکل حیوانات میں سے ایک ہے۔ یہ بڑے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔اس کی لمبائی تقریباً15میٹر تک ہوتی ہے اور اسکے جسم کا حجم 4سے 6میٹر تک کا ہوتا ہے۔ یہ کبھی کبھار بحر احمر میں بھی نظر آتی ہے۔ حمضی نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بڑے جہازوں اور آئل ٹینکرز کے برابر میں تیرتے ہوئے بحر احمر اور خلیج عرب میں داخل ہوگئی ہو۔ راستہ بھول جانے پر یہاں سے بڑے سمندر نہ جاسکی ہو۔اسی وجہ سے اس کا دم گھٹ گیا ہوگا۔

شیئر: