Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک سے 75کلوگرام زائد المیعاد گوشت ضبط

تبوک .... تبوک میونسپلٹی کے ماتحت بداءتحصیل کی بلدیہ نے 75کلو گرام زائد المیعاد مرغی کا گوشت چھاپہ مار کر ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے940پر رابطہ کرکے رپورٹ دی تھی کہ ایک ریستوران میں کھانا مرغی کے ایسے گوشت سے تیار کیا جارہا ہے جس کے زائد المیعاد ہونے کا ا سے شبہ ہے۔ فوری طورپر تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ وہاں 75کلو گرام سے زیادہ مرغی کا گوشت ضبط کیا گیا۔جسے وہ ایک بار سے زیادہ فروزن کرچکے تھے۔

شیئر: