Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند میچ: 150 کا ٹکٹ600 درہم میں فروخت

 
دبئی:ماضی میں متحدہ عرب امارات میں شارجہ کا میدان پاک ہند کرکٹ مقابلوں کا سب سے اہم مرکز سمجھا جاتا تھا لیکن سیاسی وجوہ کی بنا ءپر یہ ان مقابلوں کی تعداد کم سے کم تر ہوتی گئی اور آخری مرتبہ ان دونوں ٹیموں نے 006 2ءمیں ابوظبی میں 2ون ڈے میچوں میں مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اور ہند کے مابین آخری ون ڈے میچ ایک سال قبل لندن کے اوول میدان پر کھیلا گیا تھا جب پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہند کو 158 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ ایشیا کپ کے فارمیٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے یہ صرف ان دونوں ممالک کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا بہانہ ہو۔ ٹورنامنٹ میں ان دونوں کا پہلا مقابلہ گروپ میچ کی شکل میں آج ہوگا، جس کے بعد یہ دونوں 23 ستمبر کو سپر4 میں مدمقابل ہونگے اور اگر یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں تو یہ اس ٹورنامنٹ میں ان دونوں کے درمیان تیسرا میچ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جبکہ آج کے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ سب سے کم ٹکٹ 150درہم مالیت کا ہے جبکہ اس کے بعد 300، 550 اور 750 درہم مالیت کے ٹکٹ ہیں جبکہ کارپوریٹ باکس کے ٹکٹ کی قیمت 5ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 6ہزار درہم ہے۔ڈیڑھ سو درہم کا ٹکٹ بلیک میں 500 سے لے کر 600 درہم میں فروخت ہوا ہے۔دوسرے ملکوں سے بھی شائقین اس میچ کے لئے دبئی پہنچ رہے ہیں ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: