Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

110فلائٹ کیڈٹس میں 14خواتین شامل

نئی دہلی ..... ہندوستانی فضائیہ میں 110فلائٹ کیڈٹس نے ایئر فورس اکیڈمی کی گریجویشن پریڈ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان میں 14 خواتین شامل ہیں۔ سری لنکن فضائیہ کے ایئر مارشل کے وی بی جیام پیتھی تقریب کے مہمان خصوصی تھی جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گریجویٹ کرنے والے فلائٹ کیڈٹس کو ”پریذیڈنٹ کمیشن“ بھی دیا۔ تربیت میں اچھے نمبر لانے والوں کو مختلف ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ایسے سخت فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں جنہیں زیادہ قبول نہیں کیا جاتا یا جس سے چند لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن ہمیں اپنی فورس اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ایسے فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔
 

شیئر: