Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیم آرمی چیف اورمولانا ارشد مدنی کی ملاقات سےسیاسی ہلچل

دیوبند۔۔۔بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے دیوبند پہنچ کر جمعیت علمائے ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی۔بعدمیں چندر شیکھرنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام پسماندہ طبقات کو ایک ساتھ لانا اور متحد کرنا اولین مقصد ہے اور اسی کیلئے وہ یہاں آئے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی ہنگامہ خیزی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ چونکہ چندر شیکھر آزاد نے بی جے پی کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے اسلئے ارشد مدنی سے ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔’’راسوکا ‘‘کے تحت تقریباً ڈیڑھ سال جیل میں گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی کے بعد چندر شیکھر آزاد نے بی جے پی کوہدف تنقید بنا رکھا ہے۔وہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے اس مقصد کے حصول کیلئے مہاگٹھ بندھن کی مکمل حمایت کرنے اور بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کا اظہار کیا۔مولانا ارشد مدنی اورچندر شیکھر آزاد کے درمیان موجودہ حالات اور آئندہ لوک سبھا انتخابات پرگفتگو ہوئی اور ساتھ ہی بھیم آرمی سربراہ نے دہلی میں منعقد ہونے والے بھیم آرمی کے اجلاس میں مولانا کو شرکت کی دعوت دی۔ چند رشیکھر آزاد اور مولانا سید ارشد مدنی نے میڈیا سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ چندر شیکھر آزاد نے صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ وہ دیوبند میں مولاناسے ملاقات اور آشیرواد لینے آئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -8ویں پاس رکن اسمبلی کی آمدنی90لاکھ؟

شیئر: