Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای کار کیلئے 50چارجنگ اسٹیشن کا قیام

    ممبئی۔۔۔مہاراشٹر الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن(ایم ای آر سی) کی جانب سے ریاست بھر میں 50اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں پر بیٹری سے چلنے والی کاریں چارج کی جاسکیں گی۔ کمیشن نے بتایا کہ چارجنگ کیلئے صارفین سے6روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے چارجنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹری سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ ( ایم ایس ای ڈی سی ایل ) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ اسٹیشن کی تعمیر و تنصیب کیلئے اجازت نامے جلد جاری کئے جائیں گے۔مارچ 2019ء تک ریاست میں 50چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔آئندہ2سال میں ریاست مہاراشٹر کے 10اہم شہروں میں 500ای وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ای آر سی کے رکن مکیش کھلر نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -بہار: 100 سے زائد بچے زہرخورانی کا شکار

شیئر: