Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے،راہول

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاکر اس نے آمریت کی ایک اور مثال قائم کردی۔انہوںنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ نریندر مودی کی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے۔بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلانہ حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنان پر لاٹھی برساتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ای کار کیلئے 50چارجنگ اسٹیشن کا قیام

شیئر: