Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، عہدیدار

ریاض ... سعودی شہریو ںاور مقیم غیر ملکیوں سے منافع بخش اسکیموں کیلئے سرمایہ جمع کرنے والی کمپنیو ںنے سبز باغ دکھانے والی رپورٹیں ویب سائٹس پر جاری کرنا شروع کردیں۔ یہ کمپنیاں مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ایسے قصے اور ایسی کہانیاں پیش کررہی ہیں جنہیں پڑھ کر گمان ہوتا ہے کہ سرمایہ لگانے والے راتوں رات امیر ہوگئے۔ یہ کمپنیاں انٹرنیٹ پر اشتہاری ایجنسیوں کی مدد سے اشتہارات دے رہے ہیں۔ گوگل، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ کی خدمات حاصل کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں تاکہ ان کی جیبیں ڈھیلی کرسکیں۔ مقامی عہدیداروں نے اس قسم کی کمپنیو ںکے جھانسے میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک قانونی مشیر خالد الخوادی نے مکہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ فرضی کمپنیوں کی کرتا دھرتا شخصیات کا پتہ لگانااور ان کا قانونی تعاقب کرنا بہت مشکل ہے۔ 
 
 

شیئر: