وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات کے دوران موجود تھے۔