Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا: کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، ڈرائیور سمیت تین ایف سی اہلکار جان سے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گرگری آئل فیلڈ پر مامور ایف سی اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے میں ڈرائیور سمیت تین اہلکار جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق ایف سی کے اہلکار گرگری سے ویگو ڈالہ گاڑی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں پہاڑ کی چوٹی پر موجود مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف سی اہلکار ضلع کرک میں آئل فیلڈ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

 

شیئر: