Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25سعودی لڑکیوں نے خود کے دفاع کیلئے باکسنگ سیکھ لی

الخبر..... سعودی لڑکیوں نے خود کے دفاع کے کرتب سیکھنے کیلئے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے معروف شہر الخبر کے ایک اسپیشلسٹ اسپورٹس کلب میں سعودی لڑکیاں جوش و خروش کیساتھ باکسنگ کا فن سیکھنے لگیں۔فاطمہ النعیمی ، اسرا قادری نے مکوں کا تبادلہ کرکے موقع پر موجود زیر تربیت دیگر سعودی لڑکیوں میں جوش و خروش پیدا کردیا۔ فاطمہ النعیمی اسپورٹس کی دلدادہ ہیں۔ انہیں باکسنگ سے گہرا لگاﺅ ہے۔ مختلف پروگرام کرچکی ہیں۔ یہ پنک گلو باکسنگ میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں۔ فاطمہ سعودی لڑکیوں کو باکسنگ سکھانے کیلئے الخبر اور جدہ آتی جاتی رہتی ہیں۔ یہ باکسنگ سکھانے والی لڑکیاں بھی تیار کررہی ہیں۔ اب تک 25لڑکیوں کو باکسنگ کا فن سکھاچکی ہیں۔ زیر تربیت لڑکیوں کا کہناہے کہ باکسنگ فن خود کے دفاع کیلئے بیحد موثر ہے۔

شیئر: