Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی ، شوہرکو طلاق دیکر سہیلی کے ساتھ چلی گئی

سیتا پور۔۔۔۔ابھی تک آپ نے شوہر کی جانب سے بیوی کو طلاق دیئے جانے کا واقعہ سنا ہوگا لیکن سیتا پور میں خاتون نے پولیس والوں کے سامنے شوہر کو طلاق دی اورسہیلی کے ساتھ چلی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ لڑکیاں بالغ ہیں لہذا ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ضلع سیتا پور کے خیرآباد علاقے کی رہنے والی حَسین کی شادی 2ماہ قبل دہلی کے رہنے والے آزاد سے ہوئی تھی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سب کچھ ٹھیک تھا لیکن حَسین  نے اچانک گھر جانے کی ضد کی اور پھرواپس سسرال نہیں آئی۔ حَسین کی والدہ شاہدہ اور والد کا کہنا ہے کہ حَسین کی دوستی ناظرین نامی لڑکی سے ہے۔ دونوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے حَسین  اپنے شوہر پر بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔ دوسری جانب حَسین نے الزام لگایا کہ شوہرنشہ کا عادی ہے، وہ اسے زدوکوب کرتا ہے۔ حَسین  کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں زن و شوکی طرح رہ رہی ہیں۔ وہ ناظرین کے چنگل میں پھنس گئی ہے۔شوہر تھانے کا چکر لگا رہا ہے اور پولیس والوں سے انصاف کی فریاد کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جمعیت علماء کے وکلاء آسام شہریت متاثرین کی مدد کیلئے تیار،مولانا ارشد مدنی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: