Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھینس چرانے کے تنازع پردبنگوں نے کسان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ارریا۔۔۔۔کھیت میں بھینس چرانے کے تنازع پر دبنگوں نے 2کسانوں پرلاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے ایک موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرااسپتال میں زیر علاج ہے۔سدا نند پاسوان کو دبنگوں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد بھینس قبضے میں کرلی۔اطلاع کے مطابق ونود مہتا اور سدا نند بھینس چرانے گاؤں سے دور گئے ہوئے تھے کہ اچانک کھیت کا مالک گاؤں والوں کے ساتھ لاٹھی ڈنڈے لیکر پہنچ گیا اور انہیں زدوکوب کرنا شروع کردیا جس سے موقع پر سدانند کی موت ہوگئی۔سدانند کی موت کی خبر سنکر لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اوردبنگوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامہ برپا کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشتعل ہجوم کوکنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور4ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - -بیوی ، شوہرکو طلاق دیکر سہیلی کے ساتھ چلی گئی

شیئر: