Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت مخالف ہے، مایاوتی

نئی دہلی۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے دہلی میں منعقدہ 3روزہ کانفرنس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناکام اوربدعنوانی سے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت اور پسماندہ طبقات و مسلم مخالف ہے۔ اس حکومت میں ان طبقوں کی آزادی خطرے میں پڑگئی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت وریاستی حکومتیں غریب ، مزدور اور کسان مخالف ایجنڈے پر چل کر بڑے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں جس سے ملک بھر میں بی جے پی مخالف لہر چل پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کی جیت کیلئے سب کچھ داؤپر لگا دیا لیکن پورا ملک جانتا ہے کہ آر ایس ایس دلت ، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آر ایس ایس بنیادی طور پر آئین مخالف ہے اور اس کے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔تین طلاق کے معاملے پر آرڈی ننس لانے کو سیاسی ہتھکنڈہ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس طرح کے مسائل پر بھی سیاست کرتی ہے۔ طلاق ثلاثہ آرڈی ننس سے یہ واضح ہوگیا کہ مودی حکومت ضدی اور نادان ہے۔ تین طلاق کے ساتھ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا نفاذ اس کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: پروانچل ریاست کا مطالبہ کرنیوالی خاتون نے بس نذرآتش کردی

شیئر: