Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی ، مسلم خواتین کے وکیل بن گئے، توگڑیا

شاہجہاں پور۔۔۔۔۔اترپردیش کے شہر جلال آباد پہنچنے پر عالمی ہندو پریشد کے بانی پروین توگڑیا نے  3طلاق پر پابندی لگانے کیلئے آرڈیننس لا کر قانون بنانے والی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ رام کے نام پر ووٹ لینے والے آج انہیں بھلا کر 3طلاق کا قانون بناکر مسلم خواتین کے وکیل بن گئے ہیں۔ توگڑیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہری پالیسی سامنے آچکی ہے۔ ایس سی/ایس ٹی قانون کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں کورٹ نہیں پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی جبکہ رام مندر کی بات اٹھتی ہے تو کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ نہیں عدالت فیصلہ کریگی۔جلال آباد میں ڈاکٹر توگڑیا نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام نے ان کو رام کا وکیل بنا کر بھیجا تھا لیکن وہ تو مسلم خواتین کے وکیل بن کر رہ گئے۔ یہی نہیں مودی نے تو ہندوئوں کو شرمندہ کر دیا ہے۔نریندر مودی پاکستانی وزیر اعظم کے مداح بنے ہوئے ہیں۔انہیں ستائش بند کر کے سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دی جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - - 3طلاق پر ٹویٹ سے اداکارہ سوشل میڈیا پر چھا گئی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: