Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیرمیں 3پولیس اہلکاروں کا اغوا کے بعد قتل

جموں و کشمیر۔۔۔جموں کشمیر میں پولیس اہلکاروں کے رشتے دار نہیں بلکہ3پولیس اہلکاروں کو اغواکرکے قتل کردیا گیا۔سیکیورٹی فورس کے سرچ آپریشن کے دوران تینوں کی لاشیں کاپر نگر گاؤں سے ایک کلو میٹر دور وانگم علاقے سے برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق اغوا کئے گئے پولیس اہلکاروں میں 2اسپیشل پولیس افسر(ایس پی او) اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔ عسکریت پسندوں نے چند دنوں قبل انہیں ملازمت سے استعفیٰ دینے پر زور دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر استعفیٰ نہیں دوگے تو انجام بھگتنے کیلئے تیار رہو۔ابھی تک کسی گروپ نے قتل کے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔یہ تینوں خصوصی پولیس آفیسر تھے۔ اُدھربانڈی پورہ میں سیکیورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اہلکاروں کے اغوا اور قتل کے واقعہ پر جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مزید3پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کی گولیوں کا شکار ہوگئے جس پر تمام لوگوں کو افسوس ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے ، اس سے مرنیوالوں کے اہل خانہ کوراحت نہیں ملتی بلکہ وہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت مشکل فیصلے لیتی رہے گی، مودی

شیئر: