Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل اور ریسٹورنٹ صنعت میں 5ہزار کروڑکی سرمایہ کاری کی جائیگی، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے رماڈا ہوٹل میں فیڈریشن آف ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے 53ویں کنونشن کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری میں 5ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائیگی۔ علاوہ ازیں 100صحت مراکز کھولے جائیں گے۔ امسال فروری میں منعقدہونیوالی ’’یوپی انویسٹ سمٹ2018‘‘کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سمٹ کے انعقاد کے موقع پر بیشتر افراد نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ کون اتر پردیش میں سرمایہ کرنے آئیگا۔ سمٹ کی وجہ سے اب تک تقریباً 5لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش مل چکی ہے۔اسکے علاوہ 29جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 60ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکشوں کے بعد منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جاچکا ہے۔یوگی نے کہا کہ اترپردیش عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مرکز بن چکا ہے۔ریاستی حکومت سیاحتی مقامات کوجدید خطو ط پر استوار کررہی ہے تاکہ سیاحوں کو عمدہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ایسوسی ایشن کے صدرگریش اوبرائے نے کہا کہ ریاستی حکومت سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کررہی ہے۔یہاں متعدد سیاحتی مقامات ہیں جو سیاحوںکی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بغیرتنخواہ24سال سے صفائی مہم میں مصروف ،جانکی مہتو

شیئر: