Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر سعودیوں کیلئے خصوصی مہر

دبئی۔۔۔۔دبئی حکام نے دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے سعودی شہریوں کیلئے خصوصی مہر تیار کرائی ہے۔ یہ مملکت کے 88ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی بھائیوں کے ساتھ خصوصی برتاؤ کی روشن علامت ہے۔ 23ستمبر تک سعودی شہریوں کے پاسپورٹس پر یہی مہر لگائی جائیگی۔دبئی ایئرپورٹ پر 20ستمبر کو پہلی سعودی پرواز پہنچی تو معروف روایت کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ سے اس کا استقبال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے تمام ایئرپورٹ سعودی پرچموں اورخیر مقدمی کلمات سے سجے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکیں گے

شیئر: