Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اودڈیشہ میں شدید بارش،طوفان ’’دائے‘‘ساحل سے ٹکراگیا

بھونیشور۔۔۔سائیکلون ’’دائے‘‘جمعہ کو گوپال پور کے قریب اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا جس سے علاقے میں طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ضلع ملکان گری بری طرح متاثر ہوا۔ ضلع کا رابطہ ریاست کے دیگر اضلاع سے منقطع ہوگیا۔ خصوصی امداد ور احت کمشنر بی پی سیٹھی نے بتایا کہ طوفان سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ طوفان سے ملکان ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جہاں متعدد افراد پانی میں پھنس کر رہ گئے۔ سیلاب میں گھرے تقریباً150افراد کو بچالیاگیا ۔ متاثرہ علاقوں میں راحت و غذائی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ قدرتی آفت سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ملکان گرین کے ڈی ایم منیش اگروال نے بتایا کہ ضلع میں 1163.8ملی میٹر بارش ہوئی ۔نشیبی علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ وزیر اعلیٰ دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے ملکان گری ضلع انتظامیہ کو طوفان زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور وہاں لوگوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے بتایا کہ پٹنائک نے 7دنوںتک ضلع کے تمام افراد کو 60روپے یومیہ اور 12سال سے کم عمر کے بچوں کو 45روپے یومیہ کے حساب سے امداددینے کا اعلان کیا۔بھونیشور محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ایچ آر وشواس نے بتایا کہ شمال مغربی بنگال کی خلیج کے بالائی علاقوں میں اٹھنے والا سائیکلون ’’دائے ‘‘ اوڈیشہ اور گوپال پور کے قریب پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کرگیا۔ یہ طوفان 26کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال مغربی سمت بڑھتا ہواختم ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیرمیں 3پولیس اہلکاروں کا اغوا کے بعد قتل

شیئر: