Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مقامی خاتون کی اطلاع پر شراب کا گودام ضبط

جدہ .... مقامی خاتون کی اطلاع پر پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا ۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ کے علاقے الربوہ میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر کے سامنے ایک گودام نما خالی پلاٹ میں چند افراد مشکوک سرگرمیاں کرتے پائے گئے ہیں ۔ خاتون کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان پولیس کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ گودام کی تلاشی لینے پر وہاں سے شراب کی 31 بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں تحویل میں لیکر گودا م کو سیل کر دیا ۔ اس ضمن میں عاجل ویب نیوز کو خاتون نے بتایا کہ اس نے چند افرادکو گاڑی سے بوتلیں گودام میں لے جاتے دیکھا تھا جس پر اسے شک ہوا کہ بوتلوں میں جو محلول دکھائی دے رہا ہے وہ شراب ہو سکتی ہے ۔ خاتون نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی جو درست ثابت ہوئی ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے ۔ 

شیئر: