پاکستان سے واپس آنے والے افغانیوں میں امداد کی تقسیم
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی طرف سے افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں گزشتہ روز صوبہ ننگرہار کے طورخم بارڈر ایریا میں واقع عمری کیمپ میں 904 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے پاکستان سے واپس آنے والے 5424 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ امداد افغانستان میں 2025–2026 کے لیے خوراک کی سلامتی اور ہنگامی حالات کے منصوبے کا حصہ ہے۔
دوسری طرف کنگ سلمان سینٹر نے گزشتہ روز لبنان کے شہر طرابلس میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے 331 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں جن سے 1,655 افراد نے استفادہ کیا ہے۔

یہ اقدام لبنان میں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے غذائی امداد تقسیم کرنے کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔
اسی طرح یمن کے صوبہ عدن کی البريقة ڈائریکٹوریٹ میں مرکز نے گزشتہ روز 60 خیمے اور 60 رہائشی بیگ موسمی طوفان سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے ہیں۔
اس سے 360 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ اقدام یمن میں ہنگامی رہائشی امداد کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ تمام کوششیں سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں متاثرین اور ضرورت مند طبقات کی مسلسل امداد کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔