کراون پرنس کیمل ریس 2025 برائے خواتین ومرد کا چھٹا راونڈ طائف کے تاریخی کیمل ریس گروانڈ میں ہو گا۔ فیسٹول کا آغاز گزشتہ منگل کو کیا گیا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی کیمیل فیڈریشن کے زیرانتظام ریس کا ساتواں ایڈیشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 249 راؤنڈ ہوں گے، انعام کی مجموعی مالیت 50 ملین ریال ہے۔
مزید پڑھیں
-
طائف کیمل فیسٹول میں کلاسیک گاڑیوں کی نمائشNode ID: 879499
-
کیمل فیسٹول میں سعودی ملبوسات غیر ملکی سیاحوں میں مقبولNode ID: 883452
ریس کے پانچ راؤنڈز میں 78 مرد و خواتین شت بان شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق 8 ممالک سے ہے۔
تین راؤنڈ مردوں کے ہوں گے جن کے ٹریک کی مسافت 5 کلومیٹر ہے جبکہ خواتین شتربانوں کا ٹریک 2 لو میٹر طویل ہے۔ ہر راؤنڈ کے فاتح کے لیے 50 ہزار ریال انعام مقرر ہے۔
ابتدائی پانچ راوؐنڈز میں سعودی عرب، امارات، عمان، کویت، یمن، بحرین، الجزائر اور برطانیہ کے شتربان شرکت کرر ہےہیں۔
فیسٹول کے پانچویں ایڈیشن میں آرگنائزنگ کمیٹی نے پہلی بار خواتین کے لیے عالمی سطح پر اوپن راؤنڈز کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خواتین شتربانوں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کا موقع دینا ہے جبکہ سابقہ ایڈیشن میں صرف 25 راؤنڈز رکھے گئے تھے۔
واضح رہے کیمل فیسٹول کے انقعاد کےلیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا۔