میچ سے قبل پاکستانی شخص نے گایا ہندوستانی قومی ترانہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی۔۔۔۔ سرحدوں نےبھلے ہی 2ممالک کے لوگوں کو علیحدہ کررکھا ہو لیکن کہیں نہ کہیں انسانیت، پیار اور عزت و احترام کا  رشتہ موجود ہے جو سبھی کو جوڑ کے رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک رشتہ ہندوستان اور پاکستان کا بھی ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ کافی مخالفتیں ہیں لیکن کھیل کے میدان میں ہمیشہ ہی ان 2ممالک میں سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ نظرآتا ہے۔گزشتہ ماہ ایشین گیمز کے دوران نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم سے ہاتھ ملاتے ہوئے دکھائی دیئے۔ وہیں دوسری جانب ہند وستان اور پاکستان کے میچ کے دوران یوزویندر چہل نے پاکستان کے عثمان خان کے جوتوں کی لیس باندھ کر ایک بہترین مثال پیش کی۔اب اسی طرز میں ایک پاکستانی شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک پاکستانی، ہندوستانی قومی ترانہ گاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ اس شخص کے گلے میں پاکستان کا جھنڈا نظر آرہا ہے۔واضح ہو کہ اس ویڈیو کو وائس آف رام نام کے ایک پیج نے فیس بک پر شیئر کیا۔ اب تک ویڈیو کو 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں نے اس ویڈیو کی بہت تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بحث و مباحثہ اور اختلافات جمہوریت کے اہم عناصر ہیں ، پرنب مکھرجی

شیئر: