Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: جیپ الیکٹرک پول سے ٹکراکر الٹ گئی،4افراد ہلاک

گورکھپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں تیز رفتار جیپ ، موٹر سائیکل سوارکو ٹکرمارتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکراکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں موقع پر 3افراد ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔ دھنوڑا گائوں کے سنٹو کنوجیاکی رام نگر چوراہے پر دکان ہے ۔وہ دیر رات گئے دکان بند کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ دیوکلی کے گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار جیپ سے تصادم ہوگیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ جیپ سڑک کنارے لگے الیکٹرک پول سے ٹکراکر الٹ گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور جیپ میں سوار 2افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں 2افراد زخمی ہوئے۔اسپتال میں زیر علاج 2زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیگم!تونے یہ کیا کیا؟

 

شیئر: